پہلگام واقعے کی ’غیرجانبدارانہ اور قابل اعتماد‘ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے، مشرقی ہمسایہ ملک بغیر ثبوت کے بے بنیاد الزام تراشی کر رہا ہے اور اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔
ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امن کا قیام ہی پاکستان کی ترجیح ہے لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتا ہے اور دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دے چکا ہے، کسی بھی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
Array