سائنس اور ٹیکنالوجی

اگر فیکٹری چین سے امریکہ منتقل ہوئی تو آئی فون کی قیمت کیا ہوگی؟

اپریل 12, 2025 < 1 min

اگر فیکٹری چین سے امریکہ منتقل ہوئی تو آئی فون کی قیمت کیا ہوگی؟

Reading Time: < 1 minute

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئی فون کی پیداوار کو مکمل طور پر ایپل کے آبائی ملک یعنی امریکہ میں منتقل کرنے کی صورت میں اس پر آنے والی لاگت کمپنی اور صارفین کے لیے ممکن ہی نہیں رہے گی۔

ممکنہ قیمت میں اضافے کی ایک مثال بتاتے ہوئے سرمایہ کاری بینک یو بی ایس کے تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ 256جی پی سٹوریج والے آئی فون 16پرومیکس کی قیمت 1200 ڈالر سے بڑھ کر 2,150 ڈالر تک تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ اندازہ 79 فیصد اضافے کے ساتھ جو کہ 145 فیصد کے کل ٹیرف کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

امریکی مالیاتی فرم ویڈبش سیکورٹیز کے تجزیہ کار ڈین آئیوز نے چین میں تیار کی جانے والی مصنوعات پر محصولات کو ’امریکی صارفین کے لیے درجہ 5 کی قیمتوں کا طوفان‘ قرار دیا ہے۔

آئیوز نے رواں ہفتے سرمایہ کاروں کو بھیجے ایک نوٹ میں لکھا کہ ’امریکی صارفین کے لیے ایک ہزار ڈالر کا آئی فون مارکیٹ کرنا اس کے بعد ممکن ہی نہیں رہے گا۔‘

’حقیقت یہ ہے کہ اس عمل میں بڑی رکاوٹ کے ساتھ ایپل کو اپنی سپلائی چین کا 10فیصد ایشیا سے امریکہ منتقل کرنے میں ہمارے تخمینے میں تین سال اور 30 ارب ڈالر لگیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ فون مکمل طور پر امریکی ساختہ ہونے ہیں تو قیمت تین گنا سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ ’اگر امریکی صارفین ساڑھے تین ہزار ڈالر کا آئی فون خریدنا چاہتے ہیں تو ہمیں انہیں نیو جرسی یا ٹیکساس یا کسی اور ریاست میں بنانا چاہیے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے