عالمی خبریں

’مسٹر شیطان‘ پر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی فردِ جرم عائد، امریکی محکمہ انصاف

اپریل 12, 2025 < 1 min

’مسٹر شیطان‘ پر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی فردِ جرم عائد، امریکی محکمہ انصاف

Reading Time: < 1 minute

امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا کہ ’مسٹر شیطان‘ کے نام سے آن لائن مواد پوسٹ کرنے والے ایک شہری پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سرکاری اہلکاروں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

شان مونپر نامی شہری کی عمر 32 برس ہے جن کو حراست میں لے کر وفاقی فوجداری شکایت میں ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام بشمول امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے ایجنٹوں پر ’حملہ اور قتل کی دھمکیاں دینے‘ کا الزام لگایا گیا تھا۔

ایک بیان میں امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایف بی آئی کو ایک ایسے صارف کی طرف سے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی دھمکیوں کے بارے میں ایک ہنگامی پیغام موصول ہوا جس نے اپنی شناخت ’مسٹر شیطان‘ کے طور پر کی، جس کی انٹرنیٹ سرگرمی شان مونپر کی رہائش گاہ سے تھی۔

مونپر کا تعلق اتفاق سے بٹلر، پنسلوانیا سے ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا اور وہ بال بال بچ نکلے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے