پاکستان

لاہور میں خاتون پولیس افسر پر ڈکیتی کا مقدمہ درج، گرفتار کر لیا گیا

اپریل 25, 2025 < 1 min

لاہور میں خاتون پولیس افسر پر ڈکیتی کا مقدمہ درج، گرفتار کر لیا گیا

Reading Time: < 1 minute

لاہور میں ویمن پولیس سٹیشن کی سب انسپکٹر (ایس ایچ او) پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق سب انسپکٹر ثنیہ کے گھر سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا ہے۔

لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ محکمے کے اندر سزا اور جزا کا عمل جاری رہے گا۔

پولیس نے ملزمان کے انکشاف پر لیڈی سب انسپکٹر کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 9 ایم ایم کا پستول برآمد ہوا۔

ثنیہ کے خلاف پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت تھانہ کاہنہ میں مقدمہ کیا ہے۔

کاہنہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کرمے والے ملزمان کے انکشافات پر کاروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے موقف اختیار کیا ہے کہ سزا کے عمل سے کوئی کوئی شخص نہیں بچ سکتا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سزا اور جزا کے اصول پر عمل کرتے ہوئے بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب تھانہ شالیمار کی حدود میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کی گئی جہاں ڈاکو شہری کی جیب میں ڈیوائس رکھ کر اُس کے ساتھ گھر پہنچا اور زیورات، نقدی لے اُڑا۔

ڈیوائس رکھنے والے ملزم نے شہری کو بتایا گیا کہ یہ ٹائم بم ہے اور وہ خاموشی سے اُس کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر گھر لے جائے۔

تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ملزم کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے