اپنے بے گناہ شہریوں کے خون کا بدلہ لے لیا: پاکستانی وزیراعظم
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فوج نے انڈیا کو ’مناسب جواب‘ دے دیا ہے۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کے بعد اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا، ’آج ہم نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور معصوم جانوں کے خون کا بدلہ لیا ہے۔‘
انڈیا اور پاکستان تنازع
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دونوں ممالک نے کہا ہے کہ اگر دوسرا فریق جوابی کارروائی نہ کرنے کا عہد کرے تو مزید کشیدگی نہیں چاہیں گے۔
انڈیا اور پاکستان نے 1947 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے تین بھرپورجنگیں لڑی ہیں۔ ان کے علاوہ درجنوں جھڑپیں اور تنازعات بھی شامل ہیں، جن میں ایک سیاچن گلیشیئر پر دنیا کا سب سے سرد اور بلند ترین میدان جنگ بھی شامل ہے۔
ایٹمی ہتھیاروں سے لیس یہ دونوں پڑوسی ملکوں کسی بھی تنازعے کو بڑی جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے ’محتاط‘ رہتے ہیں۔
حالیہ لڑائی میں پاکستان نے چینی ساختہ لڑاکا طیارے اور میزائل استعمال کیے جبکہ انڈیا نے فرانسیسی جیٹ فائٹرز، اسرائیلی ڈرونز اور روسی ساختہ ایئرڈیفنس نظام کو آزمایا۔