چیئرمین نیب کیلئے چھ نام آ گئے
Reading Time: < 1 minuteنئے چیئرمین احتساب بیورو / نیب کے لیے چھ نام منظر عام پر آ گئے _ تحریک انصاف کے پروپیگنڈا کے شکار آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی کو بھی شامل کیا گیا ہے _
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمعرات کو وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تین تین نام دیے گئے ہیں، حکومت جسٹس ر رحمت جعفری ، جسٹس ر چوہدری اعجاز ، ڈی جی آئ بی آفتاب سلطان کے نام شامل کیے ہیں۔ جبکہ اپوزیشن کی طرف سے جسٹس فقیر محمد کھوکھر ، جسٹس ر جاوید اقبال اور اشیاق احمد خان کے نام شامل ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میں اپنی قیادت اور وزیر اعظم اپنے رفقا سے ان ناموں پر مشاورت کریں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کے لیے میری وزیراعظم سے جمعرات کو دوبارہ ملاقات ہو گی۔ آٹھ اکتوبر سے پہلے نئے چئیرمین کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئ اور ایم کیو ایم سے بار بار ان کے نام مانگے لیکن انہوں نے نہیں دئیے۔