شوبز متفرق خبریں

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کی واشنگٹن میں پرفارمنس منسوخ کیوں کی گئی؟

مئی 31, 2025

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کی واشنگٹن میں پرفارمنس منسوخ کیوں کی گئی؟

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ورلڈ پرائیڈ 2025 کے کِک آف کنسرٹ سے ایک دن پہلے عالمی شہرت یافتہ پرفارمر شکیرا کا سٹیج پر شو منسوخ کر دیا گیا۔

بظاہر عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کی یہ سٹیج پُرفارمنس تکنیکی مشکلات کے باعث اچانک منسوخ کی گئی ہے۔

ورلڈ پرائیڈ کے مرکزی منتظم کیپٹل پرائیڈ الائنس نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ
"ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے کہ غیرمتوقع حالات نے کنسرٹ کو منسوخ کرنے پر مجبور کیا ہے”،۔ "منتقل شدہ افتتاحی تقریب کے پروگرام کے بارے میں اپ ڈیٹس کو حتمی شکل دیتے ہی جاری کر دیا جائے گا!”

ملٹی پلاٹینم گلوکارہ سنیچر کی رات نیشنلز پارک میں ہونے والی افتتاحی تقریبات کی سب سے اہم پرفارمنس کے لیے مدعو تھیں۔

اس کی وجوہات بظاہر بوسٹن کے فین وے پارک میں جمعرات کی رات کے کنسرٹ سے متعلق آلات یا تکنیکی مسائل کی توسیع ہیں، جس کی وجہ سے کنسرٹ پرفارمنس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل منسوخ کر دی گئی۔

کنٹری سٹار جیسن ایلڈین کے لئے فین وے میں جمعے کی رات کا کنسرٹ بھی منسوخ کر دیا گیا۔

شو کے منتظمین کیپٹل پرائیڈ الائنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بوسٹن میں پچھلے شو کی پیچیدگیوں کی وجہ سے شکیرا کی مکمل ٹور پروڈکشن کو نیشنل پارک میں اس کی طے شدہ پرفارمنس کے لیے بروقت پر واشنگٹن ڈی سی منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کے باوجود پروگرام کو منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھانا ممکن نہیں ہے۔

ورلڈ پرائیڈ کو عالمی جنسی رجحانات خاص طور پر ہم جنس پرستی کی آزادی کی علامت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے اور واشنگٹن میں اس وقت صدر ٹرمپ حکومت میں ہیں جو اس کے سخت مخالف ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے