پاکستان

بلاسفیمی کیسز میں مبینہ گینگ کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی تشکیل کا حکم

جولائی 15, 2025

بلاسفیمی کیسز میں مبینہ گینگ کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی تشکیل کا حکم

بلاسفیمی یا توہین مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے حکومت کو ہدایات جاری کی ہیں۔

منگل کو سماعت کے اختتام پر عدالت نے حکومت کو 30 روز میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا اور کمیشن کو 4 ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے حکمنامہ لکھواتے ہوئے قرار دیا کہ کمیشن اگر وقت میں اضافہ کرنا چاہے تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے اور اس کے لیے وجوہات بتانا ہوں گی۔

راؤ عبدالرحیم اور دیگر مدعا علیہان کے وکلا نے عدالت کے حکمنامہ لکھواتے وقت کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جن کو پولیس کے ذریعے پیچھے کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے