نگران وزیراعظم کا نام آ گیا
Reading Time: < 1 minuteمعروف کالم نگار اور تجزیہ کار، جو آج کل ن لیگ کی مخالفت میں جمہوریت کیلئے بھی مغلظات لکھتے پائے جا رہے ہیں، نے آئندہ نگران وزیرعظم کا نام بتا دیا ہے ۔
کالم نگار ایاز امیر نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں نگران وزیراعظم جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم ہوں گے اور یہ بات سیکورٹی سرکلز میں ہوئی ہے کہ اس کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ایاز امیر کے اس دعوے کو تجزیہ کار رضا رومی نے ٹوئٹ کر کے پھیلایا ہے ۔
رضا رومی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کر کے ڈان کے معروف مزاح نگار ندیم ایف پراچہ نے سرخی دی ہے کہ حیران ہوں ایاز امیر آج کل کون سے برانڈ/ مارکہ شراب / اسپرٹ پی رہے ہیں، اگر پتہ چلے تو میں ان کو اپنی والی دوں تاکہ اس سے زیادہ مضحکہ خیز پیش گوئی کر سکیں ۔
Array