پکنک پر جاتے چودہ جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان کے علاقے مستونگ کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 14 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 25 مسافر زخمی بتائے جارہے ہیں۔ مسافر کوچ پکنک پر جارہی تھی کہ مستونگ کے علاقے دشت میں بولان روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار وین سے ٹکراگئی
حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائی کی جب کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ مسافر کوچ میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر نوجوان تھے جب کہ بچے اور خواتین بھی کوچ میں سوار تھیں۔ مستونگ کے قریب اسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے جب کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے _
Array