پاکستان

نئے پاکستان میں واٹس ایپ سرکار

اکتوبر 9, 2017 < 1 min

نئے پاکستان میں واٹس ایپ سرکار

Reading Time: < 1 minute

عمران خان کی تحریک انصاف حکومت نے خیبر پختونخوا میں ٹیکنالوجی کے میدان میں کچھ کیا ہو یا نہ کیا ہو مگر سوشل میڈیا کے بعد اب فون ایپلیکیشنز کو بھی سرکاری افسران کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے _

خیبر پختونخوا میں سرکاری خط و کتابت کے لئے تیز ترین جدید طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے پی ایم آر یو (پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ ) کا تمام انتظامی سیکرٹریوں، کمشنران و ڈپٹی کمشنران پر مشتمل وٹس ایپ گروپ قائم کیا ہے،  چیف سیکرٹری کے دفتر میں قائم پی ایم آر یو سے کوئی بھی سرکاری مراسلہ روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ وٹس ایپ گروپ میں بھی ارسال کیا جائے گا، روایتی طریقہ کار میں سرکاری مراسلہ کو منزل مقصود پر پہنچنے میں وقت لگتا ہے، نئے طریقہ کار سے انتظامی سربراہان روایتی طریقہ سے مراسلہ کی وصولی سے قبل ہی آگاہ ہو سکیں گے، نئے طریقہ کار سے سرکاری مراسلوں پر مقررہ وقت میں عملدرآمد میں آسانی ہوگی، وٹس ایپ گروپس میں ہونے والی تمام گفتگو سرکاری تصور کی جائے گی، وٹس ایپ گروپس میں غیر متعلقہ گفتگو کی سختی سے ممانعت ہوگی، پی ایم آر یو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ان وٹس ایپ گروپس کی خود نگرانی کریں گے _ چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مفاد عامہ کے پیش نظر اس مد میں تعاون کو سراہا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے