پاکستان میں مہنگی درآمدی گندم کو اوپن مارکیٹ میں رعایتی قیمت پر فروخت کرنے کی منظوری
پاکستان میں حکومت نے درآمدی گندم کو رعایتی نرخوں پر فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے بدھ کو پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کو رعایتی نرخوں پر اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی منظوری دی۔
اس پانچ لاکھ میں تقریباً تین لاکھ میٹرک ٹن درآمدی گندم بھی شامل ہے جو مہنگے نرخوں پر منگوائی گئی تھی۔ اب اس کو سبسڈائزڈ یا رعایتی نرخوں پر فروخت کرنے سے خزانے کو 2355 روپے فی 40 کلو گرام کا نقصان ہو سکتا ہے۔

