پاکستان

وزیراعظم سے ملاقات، عمران خان سے متعلق بات نہیں ہوئی: وزیراعلی

فروری 2, 2026

وزیراعظم سے ملاقات، عمران خان سے متعلق بات نہیں ہوئی: وزیراعلی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بلوچستان کے حوالے سے وزیراعظم سے اظہارِ تعزیت کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ این ایف سی، سی آر بی سی کے حوالے سے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر بات ہوئی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم متحد ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب ملک یا صوبہ نہیں ہوتا، بحیثیت پاکستانی ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان سے ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

احسن اقبال، وزیر خزانہ اور سیکریٹری خزانہ کو وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں، کسی سیاسی معاملے پر آج کی ملاقات میں بات نہیں ہوئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے