پاکستان

لاہور میں کوڑے کے ڈمپنگ سٹیشن سے ملنے والی لاشیں ماں، بیٹے کی ہیں: پولیس

فروری 11, 2026

لاہور میں کوڑے کے ڈمپنگ سٹیشن سے ملنے والی لاشیں ماں، بیٹے کی ہیں: پولیس

لاہور کے علاقے مناواں میں قائم کوڑے کے ڈمپنگ سٹیشن سے ماں، بیٹے کی لاشیں ملی ہیں۔

مقامی پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دونوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا اور لاشیں کوڑے میں پھینک دی گئی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت کی جا چکی ہے، پوسٹ مارٹم میں موت گلا دبانے سے ہونے کی رپورٹ آئی ہے۔

ہسپتال نے لاشیں ورثا کے حوالے کیں جس کے بعد تدفین کی گئی۔

پولیس کے مطابق دُہرے قتل کا مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے اُن کی بہن اور بھانجے کو قتل کیا اور لاشیں کوڑے میں پھینکیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے