پاکستانی نژاد کینیڈین سکالر حمزہ احمد خان لاپتہ رکھنے جانے کے بعد سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار
پاکستانی نژاد کینیڈین سکالر حمزہ احمد خان کو تین دن لاپتہ رکھے جانے کے بعد پیر کو نیشنل سائبر کرائم تفتیشی ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اپنی تحویل میں ظاہر کیا ہے۔
لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیے جانے کے وقت حمزہ احمد خان کے خلاف 21 فروری کو درج کی گئی ایف آئی آر بھی سامنے لائی گئی۔
حمزہ احمد خان کے ایک دوست نے لاہور میں اُن کو لاپتہ کیے جانے کا مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے۔
این سی سی آئی اے میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اُن کی ٹویٹس ’ریاستِ پاکستان کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔‘
رپورٹس کے مطابق حمزہ احمد خان اپنی پی ایچ ڈی کے لیے انٹرویو کرنے پاکستان آئے تھے۔ عدالت نے اُن کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

