ایران جنگ، متحدہ عرب امارات میں مارے گئے پاکستانیوں کی تعداد 4 ہو گئی
ایران پر اسرائیل و امریکہ کے حملوں کے بعد تہران کی جوابی کارروائی کے دوران متحدہ عرب امارات میں ڈرون اور میزائلوں کا ملبہ گرنے کے واقعات میں اب تک چار پاکستانی شہری مارے جا چکے ہیں- میں ایک ہو گئے۔
حکام کے مطابق جمعرات کو چوتھے پاکستانی شہری کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے-
اماراتی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ابوظبی شہر کے شمال مشرقی حصے میں واقع سویحان سٹریٹ، جو ایک مخلوط رہائشی اور صنعتی علاقہ ہے، میں پیش آیا.
حکام کا کہنا ہے کہ جب فضائی دفاعی نظاموں کے ذریعے ایک بیلسٹک میزائل کے روکنے کے بعد اُس کا ملبہ گرا۔
پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور مارے جانے والی کی میت کی جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
اس سے پہلے ابو ظبی میں دو اور دبئی میں ایک اسی نوعیت کے واقعے میں تین دیگر افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
یو اے ای کے حکام نے تصدیق کی کہ اس واقعے میں ایک انڈین شہری بھی ہلاک ہوا اور تین دیگر زخمی ہوئے — جن کی شہریتیں اماراتی، اردنی اور انڈین ہیں — اور زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے-

