پاکستان

اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیت اپنے بیڈروم میں قتل، حملہ آوروں کی ویڈیو وائرل

مارچ 30, 2026

اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیت اپنے بیڈروم میں قتل، حملہ آوروں کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیت کو نامعلوم حملہ آوروں نے اُن کے بیڈروم میں‌ گھُس کر قتل کر دیا ہے-

پیر کو اسلام آباد پولیس نے تصدیق کی کہ شہر کے شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں واقع فارم ہاؤس میں ٹیوٹا موٹرز اسلام آباد کے مالک کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے بزنس مین عامر اعوان کو ان کے فارم ہاوس کے بیڈ روم میں قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے-

تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مطابق مقتول کو پیٹ میں‌ گولیاں لگی تھیں- ہسپتال ذرائع کے مطابق عامر اعوان کو شدید زخمی حالت میں پمز کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا-

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب پاکستان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں- فوٹیج میں‌پانچ مسلح افراد کو اُن کے فارم ہاؤس کے لان میں‌ ٹہلتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے-

حملہ آوروں کے پاس کلاشنکوف نظر آ رہی ہے جبکہ اُنہوں‌ نے چہروں کو ڈھانپ رکھا ہے-

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحیقیقات جاری ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے تفصیلات عام کی جائیں گی-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے