پاکستان

خیبر پختونخوا میں 14 ماہ کے دوران پولیس کی بکتربند سمیت 50 گاڑیاں نذرآتش

مارچ 30, 2026

خیبر پختونخوا میں 14 ماہ کے دوران پولیس کی بکتربند سمیت 50 گاڑیاں نذرآتش

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 14 ماہ کے دوران پولیس کی 50 گاڑیاں عسکریت پسندوں کے حملوں میں جلائی گئی ہیں۔

پشاور میں پولیس کے صوبائی محکمے کے دفتری ذرائع کے مطابق گاڑیوں کو سب سے زیادہ نقصان جنوبی اضلاع میں پہنچایا گیا۔

حکام کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے پولیس کی جن گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا اُن کی دو بکتربند اور بلٹ پروف گاڑی بھی شامل ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں، ٹانک، ہنگو کے اضلاع میں سب سے زیادہ پولیس موبائل وینز کو نشانہ بنایا گیا۔

پشاور سے ملحقہ ضلع خیبر، باجوڑ اور ضلع دیر میں بھی پولیس اہلکاروں پر حملوں میں گاڑیوں کو جلایا گیا۔

کالعدم تنظیم کے عسکریت پسندوں نے صوبے کے جنوبی اضلاع میں پولیس پر حملوں کے بعد گاڑیوں کو قبضے میں لے کر اُن کو جلانے کی ویڈیوز بھی بنا کر جاری کیں۔

خیال رہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں نے پولیس کو زیادہ تواتر کے ساتھ حملوں کیں نشانہ بنایا ہے اور گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں صوبائی پولیس کو زیادہ جانی نقصان پہنچایا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے