مہمان ٹیم پر اینٹ سے حملہ
Reading Time: < 1 minuteانڈین تماشائی پر شکست برداشت کرنے کا حوصلہ تاحال پیدا نہ کر سکے ۔ بھارتی شہر گوہاٹی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں انڈین کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد مہمان ٹیم کی بس پر اینٹ سے حملہ کیا گیا جس کے باعث بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب آسٹریلوی کھلاڑی میچ کھیلنے کے بعد ہوٹل واپس جا رہے تھے۔
آسٹریلیا کے کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں اگرچہ کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم اس سے کھلاڑیوں کو ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔ حملے کے بارے میں آسٹریلوی کھلاڑی ایرن فینچ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ٹیم بس پر اینٹ پھینکنے کا واقعہ کافی خوفناک ہے۔
اس میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 118 پر آؤٹ کر دیا تھا اور دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف با آسانی حاصل کر لیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے اور جمعے کو فیصلہ کن میچ ہوگا۔
Array