متفرق خبریں

ایران سے کسی معاہدے تک نہیں پہنچ پائے، امریکی نائب صدر اسلام آباد سے واپس روانہ

اپریل 12, 2026

ایران سے کسی معاہدے تک نہیں پہنچ پائے، امریکی نائب صدر اسلام آباد سے واپس روانہ

عارضی جنگ بندی کے دوران مذاکرات کے پہلے مرحلے میں ایران اور امریکہ کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

اتوار کی صُبح امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایرانی وفد کے ساتھ مذاکرات کے بعد واپس امریکہ روانہ ہو گئے۔

اسلام آباد میں مختصر پریس کانفرنس کے دوران جے ڈی وینس نے بتایا کہ فریقین کے درمیان معاہدہ نہیں ہو سکا جبکہ ایرانی وزارتِ خارجہ نے بات چیت میں جزوی پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق امید ظاہر کی ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کے لیے اپنا عزم جاری رکھیں گے۔

اپنی مختصر پریس کانفرنس میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ 21 گھنٹے تک جو مذاکرات بند دروازوں کے پیچھے ہوئے، ان کی تمام تفصیلات تو وہ نہیں بتائیں گے، تاہم ’سادہ سی بات یہ ہے کہ ہم ان سے (ایران سے) یقین دہانی چاہتے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے اور وہ جوہری صلاحیت حاصل کرنے کے لیے درکار آلات بھی حاصل نہیں کریں گے۔

’امریکی صدر کا یہی بنیادی مقصد ہے اور ہم نے مذاکرات کے ذریعے یہ مقصد حاصل کرنے کی کوشش کی۔‘

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کے پاس موجود یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت پہلے ہی تباہ کی جا چکی ہے، ’لیکن کیا ہم ایران میں یہ آمادگی دیکھ رہے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار کبھی بھی نہیں بنائیں گے۔ یہ آمادگی ابھی تک ہمیں نظر نہیں آئی۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے