پاکستان

اربوں ڈالر کا پتہ لگانے کے لیے ایک دو بندوں‌ کو ’اُٹھانے‘ کی دیر ہے: پاکستانی وزیر داخلہ

اپریل 15, 2026

اربوں ڈالر کا پتہ لگانے کے لیے ایک دو بندوں‌ کو ’اُٹھانے‘ کی دیر ہے: پاکستانی وزیر داخلہ

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’ملک سے گزشتہ تین چار برسوں میں 100 ارب ڈالر کیسے باہر لے جائے گا اس کا معلوم ہے اور اگر کوئی کہتا ہے کہ علم نہیں‌ تو کراچی سے ایک دو بندوں‌ کو اُٹھانے کی دیر ہے سب پتا چل جائے گا-‘

کراچی میں پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں‌ کاروباری شخصیات سے ملاقات میں‌ گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ’بزنس مین بجٹ سے پہلے 10 ارب ڈالر واپس لے آئیں، یہ مشکل کام نہیں، تاجر فیصلہ کرلیں تو ناممکن بھی نہیں۔‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ایف آئی اے کے معاملات کو بزنس فرینڈلی کریں گے، ’فیلڈ مارشل کوئی بات کرتے ہیں یا زبان دیتے ہیں تو اس کو پورا کرتے ہیں، ایک یا دو فیصد لوگوں کی وجہ سے پوری بزنس کمیونٹی کو سزا نہیں دے سکتے۔‘

’تین سال میں اربوں ملک سے باہر چلا گیا، بیرون ملک جانے والا پیسہ کس طریقے سے گیا اس کے ایک دو بندوں کو کراچی سے اٹھانے کی ضرورت ہے جس کے بعد سب پتہ چل جائے گا-‘

محسن نقوی نے کہا کہ ’بزنس کمیونٹی کے لیے ماحول اچھا ہو جائے گا جبکہ دبئی اور بیرون ملک موجود تمام نہیں بلکہ 20 سے 30 فیصد پیسہ واپس لے آئیں گے، کچھ زیادہ نہیں آن لائن جا کر پیسہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے لانے ہیں۔‘

محسن نقوی نے خوشخبری سنائی کہ بجٹ سے پہلے 20 سے 25 ارب ڈالر پاکستان لانا ممکن ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے