عالمی خبریں

ٹرمپ پاکستان سے خوش

اکتوبر 13, 2017 < 1 min

ٹرمپ پاکستان سے خوش

Reading Time: < 1 minute

بازیاب ہونے والے غیر ملکیوں کو امریکا کے سفر پر  خدشات پیدا ہو گئے،
پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز آپریشن کر کے پانچ غیر ملکیوں کو قبائلی علاقے سے بازیاب کرایا تھا ، بازیاب کرائے افراد کو پاک فوج نے امریکی کمانڈوز کے حوالے کیا تو انہوں نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھنے سے انکار کر دیا، کینیڈین شہری جوشوا بوائل، اس کی اہلیہ کیتلان کولمین اور ان کے دونوں بچوں کو گزشتہ روز پاک فوج نے دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد بازیاب کرایا تھا، تفصیل کے مطابق جوشوا بوائل کی پہلی شادی دو ہزار میں زینب خضر نامی خاتون سے ہوئی تھی، جوشوا کی پہلی بیوی کا خاندان القاعدہ سے مبینہ تعلق پر کینیڈا میں پہلی دہشت گرد فیملی کے نام سے جانا جاتا ہے، جوشوا کو خدشہ ہے کہ امریکا جانے پر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جوشوال بوائل کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کے ساتھ جانے کی بجائے اسلام آباد میں کینیڈین حکام سے ملنا چاہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جوشوا کے خاندان کو براستہ لندن امریکا روانہ کر دیا گیا ہے _
۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کے آپریشن میں امریکی خاتون سمیت 5 افراد کی بازیابی کو پاک امریکا تعلقات میں مثبت لمحہ قرار دیا ہے،جبکہ جوشوا بوائل کے والدین نے کہا ہے کہ وہ پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ہمارے خاندان کو بحفاظت رہائی دلوائی۔
صدر ٹرمپ نےامریکی خاتون کی بازیابی کوپاکستان امریکا تعلقات میں مثبت موڑ قرار دیا۔ امریکی صدر کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت کاتعاون اس بات کو ظاہر کرتاہےکہ وہ امریکی خواہشات کااحترام کرتےہیں اور خطے کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات پر آمادہ ہے_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے