چھرا مار کہاں سے گرفتار
Reading Time: < 1 minuteکراچی میں خواتین پر حملہ کرنیوالے وسیم کی رنمل شریف سے گرفتاری کا دعوٰی کراچی پولیس نے کیا ہے مگر جہاں سے یہ گرفتاری ظاہر کی گئی ہے وہاں کی ضلعی پولیس اور مقامی صحافی لاعلم کیوں ہیں؟
کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے زخمی کرنیوالے بدنامِ زمانہ چھرا گروپ کے مبینہ مرکزی ملزم کی پھالیہ پولیس سرکل کے تھانہ بھاگٹ کے موضع رنمل شریف سے گرفتاری سے کیا واقعی ضلعی پولیس لاعلم تھی یا مقامی میڈیا کو بے خبر رکھنے کی منظم پالیسی پر عمل کیا گیا؟ منڈی بہاؤ الدین ضلع کے صحافیوں کو ٹی وی پر خبر چلنے کے بعد ملک بھر سے صحافتی اداروں کے ساتھ دنیا بھر میں پاکستانیوں کے ٹیلی فون موصول ہوئے مگر وہ اصل حقیقت سے لاعلمی پر شرمندگی محسوس کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ضلعی پولیس افسران بھی خفیہ اداروں کے گرفتاری کیلئے کیے جانیوالے آپریشن سے لاعلم تھے ۔
گذشتہ رات ملکی سطح پر میڈیا کی زینت بننے والے چھرا مار گروپ کے ایک اہم رکن کو رنمل شریف علاقہ تھانہ بھاگٹ سے ساہیوال پولیس نے اس کے دوست کو گرفتار کرنے کے بعد حساس اداروں کی مدد سے گرفتار کیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ضلع بھر کے صحافی سارا دن اس واقعہ کی کھوج میں لگے رہے مگر ضلع بھر کی پولیس بھی شاید بے خبر تھی_