اہم

’بڑے حملے‘ کا منصوبہ موخر اور ’سنجیدہ‘ مذاکرات کا مرحلہ جاری: صدر ٹرمپ

مئی 19, 2026

’بڑے حملے‘ کا منصوبہ موخر اور ’سنجیدہ‘ مذاکرات کا مرحلہ جاری: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ فی الوقت ایران کے ساتھ مذاکرات کا ’سنجیدہ‘ مرحلہ جاری ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر قابل قبول معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ ’کسی بھی لمحے ایران پر مکمل، بڑے پیمانے کے حملے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہو گا۔‘

اسرائیلی اور امریکی افواج نے 28 فروری کو ایران پر بڑے فضائی حملے شروع کیے جبکہ تہران نے خلیج کے مختلف ممالک میں اسرائیل اور امریکی اہداف پر ڈرونز اور میزائل داغ کر جواب دیا تھا-

صدر ٹرمپ نے ایک رپورٹر کے اس سوال پر کہ ’آپ نے ایران پر حملہ کیوں نہیں کیا؟‘ جواب میں کہا کہ ’دوسرے ملکوں نے مجھے اس سے روکا۔ ہم گزشتہ روز ایران پر ایک بڑے حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ میں نے اس منصوبے کو روک دیا ہے، شاید ہمیشہ کے لیے۔ لیکن ممکنہ طور پر کچھ دیر کے لیے۔‘

قبل ازیں اسی بارے میں صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ انھوں نے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی درخواست پر اس ’بڑے حملے‘ کا منصوبہ موخر کیا ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا تاہم حالات اس کے تناؤ کا شکار رہے جس دوران ایران اور خلیجی ممالک پر دوبارہ حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے