اہم خبریں

سعودی عرب پر حوثیوں کی ’اندھا دھند گولہ باری‘، سات شہری زخمی

اگست 7, 2026

سعودی عرب پر حوثیوں کی ’اندھا دھند گولہ باری‘، سات شہری زخمی

سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ حوثیوں کے ایک حملے میں سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے نجران میں 11 شہری زخمی ہو گئے۔

یہ فوجی اتحاد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمن کی حکومت کی حمایت کرتا ہے جبکہ حوثیوں قبائل پر مشتمل گروہ کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے-

اتحاد کے ترجمان نے جمعے کی صبح ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سات سعودی شہری شامل ہیں، جن میں ایک خاتون اور چار سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے، جو سیکنڈ ڈگری برن کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ ایک یمنی، دو مصری اور ایک پاکستانی شہری بھی زخمی ہوئے۔ بیان کے مطابق یہ افراد شہری مقامات پر ’اندھا دھند گولہ باری‘ کے نتیجے زخمی میں ہوئے۔

اسی دوران، ایک فوجی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعرات کو حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں یمنی سرکاری فوج کے کم از کم 58 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ یہ یمن کی خانہ جنگی کے گذشتہ چار برسوں کے دوران خونریز ترین دنوں میں سے ایک تھا۔

اس سے پہلے طبی ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد 38 بتائی تھی۔

ایران کی حمایت یافتہ یمنی جماعت انصار اللہ (حوثی) نے جمعرات کو ان میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سعودی حمایت یافتہ سرکاری فوج کے کیمپوں کو مأرب اور حضرموت صوبوں میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ ’باغیوں نے سرکاری فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے، کیونکہ انھوں نے ’بڑی سعودی فوجی نقل و حرکت‘ دیکھی تھی جو حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر حملہ کرنے والی تھی۔‘

دوسری جانب، اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے یمنی حکومت اور عوام سے ’حوثیوں کے غدارانہ حملے‘ پر تعزیت کا اظہار کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے