کھیل

پاکستان، سری لنکا اور کرکٹ

اکتوبر 29, 2017

پاکستان، سری لنکا اور کرکٹ

آٹھ سال پہلے سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ میچ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی تھی جب دہشت گردوں نے لبرٹی لاہور میں اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی ۔ آج سری لنکن کھلاڑی ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے لاہور میں ہیں اور پورا پاکستان خوش ہے ۔

عالمی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی بہت بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے ۔ اس دوران کئی کھلاڑی اپنے میدانوں پر کھیلنے کی حسرت لیے ریٹائرڈ ہو گئے ۔ محمد عامر نے آٹھ برس قبل اپنا کیرئیر شروع کیا تھا اور پاکستان کے میدان پر اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں ۔ سیریز پاکستان پہلے ہی جیت چکا ہے مگر شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے