انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو ایشیا کپ میں بھیجنے سے انکار کر دیا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے بینر تلے ہونے والے تمام ایونٹس سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی پیر کو شائع کردہ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی کو آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ اور ستمبر میں شیڈول بائنیل مینز ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اے سی سی کے موجودہ سربراہ محسن نقوی ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔