سعودی شہزادہ جاں بحق
سعودی سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ یمن کی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے سعودی شہزادے سمیت دیگر کئی اعلیٰ عہدیدار مارے گئے ہیں۔ نشریاتی ادارے العریبیہ کی خبر میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہزادے منصور بن مقرن ہیں جو کہ سعودی عرب کے سابق ولی عہد مقرن ال سعود کے بیٹے اور صوبے عسیر کے نائب گورنر تھے۔ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
سرکاری نیوز چینل ال اخباریہ نے بھی شہزادہ منصور بن مقرن کی موت کی خبر نشر کی لیکن ہیلی کاپٹر پر سوار دیگر افراد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔