پاکستان

جج نے بدمعاش وکیل اندر کر دیا

دسمبر 18, 2017 < 1 min

جج نے بدمعاش وکیل اندر کر دیا

Reading Time: < 1 minute

پچاس کروڑ کے دو کنال پلاٹ پر ۳۵ برس سے قابض وکیل نے ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں بدمعاشی شروع کر دی ۔

اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں دو کنال کے مکان پر جعل سازی سے قبضے کے مقدمے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران وکیلوں نے ہنگامہ کر دیا ۔

قبضہ مافیا کے سرغنہ ایڈوکیٹ سہیل احمد اور مشتاق گلباز نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے بدتمیزی کی جس پر عدالت نے دونوں وکلا کا لائسنس معطل کر دیا، عدالتی حکم پر وکیل سہیل احمد کو گرفتار کر لیا گیا

سہیل احمد نے عدالتی حکم پر پلاٹ قبضہ چھڑوانے جانے والی بیلف ٹیم پر حملہ کیا اور دھمکیاں دیں، قبضے اور بیلف ٹیم کو دھمکانے کے معاملے پر سماعت جار ی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے