مشعال ریڈیو کی نشریات پر پابندی
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں وزارت داخلہ نے امریکا سے نشریات چلانے والے مشعال ریڈیو کو بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے آئی ایس آئی کے مطابق پشتو زبان میں نشریات چلانے والے مشعال ریڈیو کے پیچھے دشمن خفیہ ادارے کا ہاتھ ہے اور یہ وائس آف امریکا کی فریکونسی چوری کر رہا تھا۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق آئی ایس آئی نے مشعال ریڈیو کے پاکستان مخالف پروگراموں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد اسلام آباد میں اس کے دفتر کو بھی سیل کردیا گیاہے۔
واضح رہے کہ مشعال ریڈیو پاکستان اور افغانستان کے پشتو بولنے اور سمجھنے والے علاقو ں میں سنا جا رہا تھا اور اس کیلئے درجنوں صحافی کام کر رہے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ مشعال ریڈیو کو امریکا سے ایک غیرسرکاری تنظیم کے ذریعے چلایا جا رہا تھا اور اس کے لیے وائس آف امریکا نے اپنی فریکونسی فراہم کی تھی۔
Array