بابا رحمت کون ہے؟ چیف جسٹس سے سوال
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بابر اعوان کو دلائل مکمل کرنے کیلئے کل تک مہلت دینے سے انکار کیا تو بابر اعوان نے کہا کہ میری بابا رحمتے سے ملاقات کرادیں تاکہ دلائل کیلئے مہلت مانگ سکوں ۔
چیف جسٹس نے نہ سمجھتے ہوئے پوچھا کہ کیا کہا آپ نے؟ ( اس دوران جسٹس عظمت سعید دونوں ہاتھوں میں چہرہ چھپا کر ہنستے رہے)
بابر اعوان نے دوبارہ بابا رحمت کا پتہ پوچھا تو چیف جسٹس نے کہا کہ بابا رحمت ماں ہے جو ہر وقت دعائیں دیتی ہے، یہاں بھی اور اوپر جا کر بھی ۔