عالمی خبریں

چین نے پاکستان کو منڈی بنا لیا

فروری 4, 2018 < 1 min

چین نے پاکستان کو منڈی بنا لیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان چین اقتصادی راہداری کے ہر طرف چرچے ہیں کہ یہ پاکستان کے مستقبل کو سنوارنے کا منصوبہ ہے مگر کچھ ناقدین کے خیال میں اس منصوبے سے پاکستان کو صرف گزرنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس ملے گا اور پاکستانی صنعت تباہ ہو جائے گی _
ایسے میں پاکستان اور چین کے تجارتی حجم پر نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم بڑھنے لگا تاہم تجارتی حجم بڑھنے کے باوجود پاکستان کی برآمدات میں واضح کمی بھی سامنے آ گئی ہے، رپورٹ کے مطابق 2015-16ء میں پاکستانی برآمدات کا حجم 1669.59ملین امریکی ڈالر تھا، 2016-17ء میں برآمدات کا حجم کم ہو کر 1463.30ملین امریکی ڈالر پر آ گیا ہے جبکہ پاکستان کی چین سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے _ اعدادوشمار کے مطابق
20115-16ء میں پاکستان کی چین سے درآمدات کا حجم 12105.33ملین امریکی ڈالر تھا جبکہ 2016-17ء میں یہ حجم بڑھ کر 14133.92ملین امریکی ڈالر پر پہنچ گیا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے