فاروق ستار کو فارغ کر دیا
متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی کی کنوینر شپ کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے۔
بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں پارٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل نے پارٹی کی ذمہ داریوں سے فاروق ستار کو ہٹانے کا اعلان کیا ۔
کنور نوید کا کہنا تھا کہ فاروق ستار پر بہت سارے الزامات ہیں، سنگین ترین بات یہ ہے کہ انہوں نے رابطہ کمیٹی کے علم میں لائے بغیر پارٹی کے آئین میں تبدیلی کی اور خود کو مطلق العنان سربراہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے کئی معاملات میں رابطہ کمیٹی کے اختیارات استعمال کیے،جن میں پارٹی ٹکٹ، عہدیداروں کو شامل کرنے اور پارٹی سے نکالنے کے فیصلے شامل ہیں۔
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا اور ان کے اقدامات کی وجہ سے ایم کیو ایم جیسی منظم جماعت کی الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن منسوخ کر دی تھی _

