عالمی خبریں

کرپشن الزامات،جنوبي افريقي صدر مستعفي

فروری 15, 2018 < 1 min

کرپشن الزامات،جنوبي افريقي صدر مستعفي

Reading Time: < 1 minute

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کرپشن کے الزامات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ صدر جیکب زوما نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا،،انہوں نے کہا کہ وہ حکمران پارٹی ‘افریقی نیشنل کانگریس’ کی سربراہی بھی چھوڑ رہے ہیں۔ جیکب زوما نے کہا کہ وہ اپنے پارٹی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی بہتری کی خاطر منصب صدارت چھوڑ رہے ہیں۔ جیکب زوما کے بعد نائب صدر سِیرِل رامافوسا نے جنوبی افریقہ کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔75 سالہ جیکب زوما 2009ءسے برسراقتدار تھے اور ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ بھارتی نژاد جنوبی افریقی گپتا خاندان پر الزام ہے کہ اس نے صدر جیکب زوما کو رشوتیں دے کر غیر قانونی طور پر کئی سرکاری ٹھیکے حاصل کیے۔‎

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے