چچاچھکن اور انکل سام
گاؤں کاچوہدری بنائے جانے کے بعدچچاچھکن ملکوں ملکوں کی سیر کرتے کرتے ایک روز امریکہ پہنچ گئے۔ مخالفین کو موقع ہاتھ لگا۔ انہوں نے حسب عادت زہراگلنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہا گیا کہ اصل میں تو بڑاتھانےدار گیا ہے، چچا کو ویسے ساتھ لے لیا ہے وغیرہ وغیرہ۔اس موقع پر دیسی گھی والے بڑے پیرصاحب جلال میں آگئے اورانہوں نے تمام شرپسندوں کو ڈانٹ دیا۔ پیرصاحب نے سب کو تاکید کی کہ چچاچھکن بہت ہی زیادہ معزز ہیں اور...




