مشرف غداری کیس پھر ملتوی
پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے میں وکلا کا پینل مکمل ہونے کے لیے خصوصی عدالت نے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے۔
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس طاھرہ صفدر کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے کی۔
وزارت قانون کے حکام نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ نے وکلا کا پینل بنا کر ان کو خطوط لکھے ہیں۔ حکام کے مطابق تین وکیلوں نے جواب نہیں دیا۔
جسٹس طاہرہ نے پوچھا کہ کیا مزید اقدمات کیے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری قانون نے استدعا کی کہ موقع دیا جائے کہ ھم بہتر وکلا کا پینل بنا سکیں۔
جسٹس طاہرہ نے پوچھا کہ کتنا مزید وقت چاہیے۔ سیکرٹری قانون نے عید الاالضحی تک کا وقت مانگا جس پر جسٹس طاہرہ نے کہا کہ ”ہم نے آپ کو موقع دیا، اگلی تاریخ 22 آگست دیے رہے ہیں۔“

