پانامہ پیپرز میں نام آنے پر لاہور ہائی کورٹ کے جج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد۔ پاکستان بار کونسل کے اکثریتی اراکین نے اجلاس میں اپنے وائس چیئرمین فروغ نسیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، اکثریتی اراکین نے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ کو پاکستان بار کونسل کا ترجمان مقرر کرتے ہوئے کہا کہ بار کونسل کے پالیسی بیانات اور وکیلوں کی ہڑتال کی کال اب ترجمان بار کونسل کی جانب دی جائے گی _ بار کونسل اراکین کا پاناما لیکس درخواستوں کی سماعت پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاناما لیکس پر عدالت کے دائرہ اختیار پر غور کیلئے 26 نومبر کو اجلاس طلب کیا گیا ہے _ ارکان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا وقار سب سے زیادہ مقدم ہے، ہائیکورٹ کے جج فرخ عرفان کا نام بھی پاناما پیپرز میں آیا، سپریم کورٹ پاناما لیکس پرسب سے پہلے جسٹس فرخ عرفان کا معاملہ ٹیک اپ کرے، پاکستان بار کونسل کے ارکان نے کہا کہ سیاسی معاملات میں مداخلت سے عدلیہ بدنام ہوگی
Array