پاکستان

عدالت کا ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

نومبر 8, 2016 < 1 min

عدالت کا ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے زمین کے تنازع پر دھمکیاں دینے کی درخواست پر پولیس کو بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے _ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد راجا خرم علی خان نے مدعی نثار احمد کی درخواست پر نیلور تھانے کے ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، عدالت کے سامنے درخواست گزار کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور بتایا کہ مدعی 506 کنال اراضی کا مالک ہے جس پر قبضہ کی کوشش کی گئی، بحریہ ٹاؤن کے 25 مسلح افراد نے چوکیداروں پر حملہ کیا، درخواست گزار  کے وکیل نے کہا کہ ملک ریاض نے فون پر مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی تجویز دی، انکار پر مدعی کے بچوں کو مارنے اور بحریہ ٹاؤن کے ملازم کے قتل کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکیاں دیں، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کو ملک ریاض کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی مگر مقدمہ درج نہ کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ واقعہ  2012 میں پیش آیا اور فریقین زمین کے تنازع پر پہلے ہی عدالت میں مقدمات بھگت رہے ہیں، تاہم جج نے پولیس کے موقف کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ قانون کے مطابق پولیس مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے خواہ بعد میں تفتیش میں نتیجہ جو بھی نکلے _

whatsapp-image-2016-11-08-at-10-41-33-pm

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے