عالمی خبریں

شربت گلہ واپس افغانستان چلی گئی

نومبر 9, 2016 < 1 min

شربت گلہ واپس افغانستان چلی گئی

Reading Time: < 1 minute

برسوں پاکستان میں بطور مہاجر بسنے والی افغان خاتون شربت گلہ پاکستانی شہری کے طور پرشناختی بنانے کے جرم میں سزا بھگتنے کے بعد واپس اپنے وطن روانہ ہوگئیں۔ شربت گلہ نے تیس برس قبل نیشنل جیوگرافک کے میگزین سے ‘افغان مونا لیزا’ کے طور پر شہرت حاصل کی تھی ۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پاکستان میں رہنے کی پیشکش کو شربت گلہ نے مسترد کر دیا تھاجس کے بعد اس کو افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا۔
عدالت کے سامنے شربت گلہ پر چھ الزمات پر جرم ثابت ہوئے تھے جن میں پاکستان میں غیر قانونی رہائش، جعلسازی، دھوکہ دہی، دستاویز میں چھیڑ چھاڑ اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے۔ عدالت نے شربت گلہ کو 15 روز قید کے علاوہ جرمانہ بھی کیا تھا۔ انسداد بدعنوانی اور امیگریشن کی خصوصی عدالت نے شربت گلہ کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔ تاہم صوبائی حکومت نے عمران خان کی درخواست کے بعد شربت گلہ کو پاکستان میں رہنے کی پیشکش کی تھی لیکن افغان حکومت کی مداخلت کے بعد برسوں کی مہاجر خاتون نے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے