تباہ شدہ تاریخی مجسمہ بحال کردیا گیا
Reading Time: < 1 minuteسوات کے علاقے منگلور میں تباہ شدہ گوتم بدھ کے مجسمے کو بحال کر دیا گیا ہے، آٹھ برس قبل طالبان نے علاقے پر قابض ہونے کے بعد مجسمے کو بارودی مواد کے ذریعے جزوی طورپر نقصان پہنچایا تھا۔ محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق گوتم بدھ کایہ مجسمہ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا مجسمہ ہے اور ایک بڑے پتھر سے بنایا گیا ہے جس کی لمبائی تیرہ فٹ جبکہ چوڑائی نو فٹ ہے۔ مجسمے تک لٹکتی رسی یا لمبی سیڑھی کی مدد کے بغیر نہیں پہنچا جا سکتا۔ اطالوی ماہرین کی ٹیم نے برسوں کی محنت اور کوشش کے بعد مجسمے کو اصل حالت میں بحال کیاہے۔ مجسمے کی بحالی کیلئے تھری ڈی ٹیکنالوجی پر انحصار کیا گیا جبکہ پتھر کے مجسمے کی بحالی میں کسی قسم کا کیمیکل استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اطالوی مشن انیس سو پچپن سے ان اثار قدیمہ پر کام کر رہا ہے۔ علاقے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بین الاقوامی سیاح اور بدھ مت کے پیروکار سوات کے آثار قدیمہ کی جانب دوبارہ متوجہ ہوں گے۔