مزار پر دھماکے سے درجنوں جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان کے علاقے حب میں ایک مزار کے احاطے میں دھماکا ہوا ہے جس میں سینکڑوں افراد کے زخمی اور درجنوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں _ کمشنر قلات کے مطابق دھماکے شاہ نورانی کے نام سے منسوب دربار میں ہوا ہے اور اس کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم دربار میں دھمال جاری تھا جس دوران دھماکے سے تباہی پھیل گئی، کمشنر کا کہنا تھا کہ دربار میں 500 کے لگ بھگ افراد موجود تھے جبکہ طبی سہولیات بروقت نہ ملنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ابتدائی طور پر 30 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے _
Array