پاکستان

قرضے قابو سے باہر ہو گئے

نومبر 14, 2016 < 1 min

قرضے قابو سے باہر ہو گئے

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد: ٹیکس وصولیوں میں کمی کی وجہ سے بجٹ خسارہ قابو سے باہر ہونے لگا۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بجٹ خسارے کیلئے 331 ارب روپے کا خالص قرضہ اٹھا لیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 136 ارب روپے کا خالص قرضہ لیاگیا۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کو 50 ارب روپے کے لگ بھگ خسارے کا سامنا ہے۔  گندم اور چینی وغیرہ کی سرکاری خریداریوں کیلئے لیا گیا قرضہ 622 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس مد میں 38 ارب روپے کا قرضہ بنکنگ سیکٹر کو واپس کر دیا۔ واضح رہے کہ اجناس کی سرکاری خریداری کیلئے خرچ ہونے والی رقم کو بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جاتا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے