پاکستان سے تعلقات میں تبدیلی نہیں آئی
Reading Time: < 1 minuteامریکہ کی پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، معمول کے مطابق رابطے جاری ہیں اور مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ ترجمان جان کربی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ میں تبدیلی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ترجمان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 300 سے 400 لوگ محکمہ خارجہ میں آئیں گے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو فوجی سطح پر رابطے بحال رکھنے چاہئیں۔
Array