مہمان کو تمیز سکھانے کیلئے گولیاں ماردیں
Reading Time: < 1 minuteامریکی خاتون نے مہمانوں کو تمیز سکھانے کیلئے خطرناک طریقہ اختیار کرلیا۔ ریاست فلوریڈا میں پولیس نے بتایاہے کہ ایک خاتون نے اپنے مہمانوں کے شور سے تنگ آ کرانہیں گولیاں مار دیں۔ پاناما سٹی میں 32 سالہ ایلانہ انیٹ سیول اپنے گھر پر ایک جوڑے کی میزبانی کر رہی تھیں جب بظاہر ان کے مہمانوں نے زیادہ شور مچایا، جس پر ایلانہ نے انھیں گھر سے نکل جانے کے لیے کہا اور بات نہ ماننے پر انھوں نے اپنے دونوں مہمانوں کی ٹانگوں میں گولیاں مار دیں۔ پولیس نے خاتون ایلانہ سیول پر مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مہمان جوڑا شراب کے نشے میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کل آٹھ گولیاں چلائی گئیں۔
Array