عالمی خبریں

اسرائیل میں خطرناک آگ قابو سے باہر

نومبر 25, 2016 < 1 min

اسرائیل میں خطرناک آگ قابو سے باہر

Reading Time: < 1 minute

اسرائیل کے شہر حیفا میں خطرناک آگ کی وجہ سے 80 ہزار لوگوں کو گھر خالی کیا جا رہا ہے۔ تیز ہواﺅں نے آگ کو بھڑکنے میں مدد فراہم کی ہے جبکہ علاقے میں گزشتہ دوماہ سے بارش نہیں ہوئی۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے یروشلم اور مغربی کنارے کے قریب مکانات بھی خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی پولیس کے سربراہ نے کہاہے کہ ممکن ہے آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہو گی، دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہونے آگ کو دہشت گردی کے مترادف قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے ایک اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ جو کوئی بھی اسرائیل کے کسی حصے کو جلا ڈالنا چاہتا ہے، اسے سخت سزا دی جائے گی۔ روس اور یونان سمیت کئی ملکوں آگ پر قابو پانے کے اسرائیلکی مدد کر رہے ہیں۔ اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر میں یہ آگ تین دنوں سے بھڑک رہی ہے اور قابو پانے کیلئے ہزاروں فوجی بھی علاقے میں موجود ہیں۔ شہر کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور لوگ شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے