پاکستان

ٹی وی چینل کا مالک پکڑا گیا

نومبر 25, 2016 < 1 min

ٹی وی چینل کا مالک پکڑا گیا

Reading Time: < 1 minute

پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے ایک پریس کانفرنس میں نجی ٹی وی چینل کے مالک کے ماضی اور پس منظر کا ذکر کیا ہے۔ صوبائی وزیرقانون نے چینل کے مالک کے آباء واجداد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ’بلیک‘ میں ملوث تھے اور ان کو فیصل آباد میں ’جیرا بلیکیا‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس ٹی وی چینل کے مالکان کو اسلام آباد کے ایک بڑے ہوٹل میں رنگے ہاتھوں بھی پکڑا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مجھے مختلف طریقوں سے ’اپروچ‘ کر رہے ہیں مگر میں ان کی بات نہیں مان رہا ۔ صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ یہ لوگ گزشتہ ایک ماہ سے اپنے چینل پر شور کر رہے ہیں مگر ان کی ساری کمائی غیر قانونی ہے اور اسی کمائی سے انہوں نے ملیں اور فیکٹریاں بنائی ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف مکمل ثبوت موجود ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چینل مالک کے خلاف خواتین کارکنوں کی جانب سے ہراساں کرنے کی تحریری شکایات بھی موجود ہیں جس پر کارروائی کی جائے گی۔ رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اس ٹی وی چینل مالک کا نام لیتے ہوئے اسے میاں رشید عرف شیدا کہا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے