پشاور میں گھر کے اندر گھس کر فائرنگ، 6 شہری قتل
پشاور میں دیرینہ رنجش پر مسلح ملزمان نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خٹکو پل کے علاقے میں گھر کے اندر پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مقامی افراد کے مطابق دو خاندانوں کے درمیان خواتین کا تنازع چل رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ ارمڑ کے علاقے ل میں دو خاندانوں کے مابین جھگڑے میں ملزم نے کلاشنکوف استعمال کی اور واردات کےبعد فرارہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے ناچاقی کا نتیجہ ہے، دونوں خاندان قریب ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پشاور قتل ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ رات دو بجے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی نے دو دن پہلے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی اور اُس نے مقتولین پر بیوی کے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔