سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان 42 سالہ مصباح الحق نے آئی سی سی سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ مصباح کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو عالمی رینکنگ میں نمبر چار سے پہلی پوزیشن پر پہنچانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ مصباح الحق یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ گذشتہ سال یہ ایوارڈ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کلم کے نام رہا تھا۔ جنوبی افریقن کرکٹ ایمپائر ماریس ایرسمس کو آئی سی سی کی جانب سے سال کے بہترین ایمپائر کا ایوارڈ دیا گیا ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق آئی سی سی کے ایمپائروں کے ایلیٹ پینل میں شامل ماریس ایرسمس کو سال 2016 کیشیفرڈ ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ ایرسمس یہ اعزاز جیتنے والے پانچویں ایمپائر ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز سائمن ٹفل (2004 سے 2008)، علیم ڈار (2009 سے 2011)، کمار دھرماسینا (2012) اور رچرڈ کیٹلبرو (2013 سے 2015) نے حاصل کیا تھا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ‘ میرے کیریئر کے اختتام کے قریب یہ اعزاز ہر کھلاڑی کے لیے ایک پیغام ہے کہ عمر کوئی رکاوٹ نہیں جب تک آپ اپنی فٹنس کے معیار کو برقرار رکھتے ہیں اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق پرفارم کرتے رہتے ہیں۔