عالمی خبریں

سی پیک سے مسئلہ کشمیر پر اثر نہیں

مارچ 18, 2017 < 1 min

سی پیک سے مسئلہ کشمیر پر اثر نہیں

Reading Time: < 1 minute

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف با اصول اور واضح ہے۔ بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں ترجمان نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر کے دیرینہ تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا کہ کشمیر پر چین کا موقف اصولی اور واضح ہے۔ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تاریخ کے اس بچے ہوئے مسئلے کو دونوں فریقوں کی جانب سے مناسب طور پر مذاکرات اور کنسلٹینسی کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فروغ سے کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں معمول کا تعاون برقرار ہے۔ یاد رہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری 46 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اور چینی حالیہ دنوں سی پیک سے متعلق پروپیگنڈے کو زائل کرنے کی کوشش میں مصروف نظر آئے ہیں۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے