عالمی خبریں

لندن حملے میں چار افراد ہلاک

مارچ 23, 2017 2 min

لندن حملے میں چار افراد ہلاک

Reading Time: 2 minutes

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے قریب دہشتگردی کے ایک واقعے میں حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ بدھ کی شام پارلیمان کے باہر ویسٹ منسٹر پل پر ایک حملہ آور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے بعد حملہ آور پیلس آف ویسٹ منسٹر کے دروازوں کی طرف بھاگا۔ اسی دوران اس نے وہاں موجود ایک پولیس اہلکار کو چاقو مار دیا۔ مارے جانے والوں میں ایک پولیس اہلکار اورتین عام شہری بھی شامل ہیں، بعد میں پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ فرانسیسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والوں میں تین فرانسیسی بچے بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ بچے سکول ٹرپ کے ساتھ لندن گئے ہوئے تھے۔ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ تین بچوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ عالمی رہنماؤں کی جانب سے برطانیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بیانات دیے جا رہے ہیں۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے برطانوی وزیراعظم سے اظہارِ یجکہتی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ہم سب کا مسئلہ ہے اور فرانس برطانوی عوام کے دکھ کو سمجھتا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے پیغام میں برطانوی سکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی ہے۔ جرمن چانسلر آنگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ان کا ملک برطانیہ کے ساتھ عوام اور حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی حملہ آور چاقو لہراتا ہوا دوسرے پولیس افسر کی جانب بڑھا، موقعے پر موجود پولیس نے اسے گولی مار دی۔ پولیس نے کہا کہ وہ اس واقعے کو ایک دہشت گردی کی ورادات کے طور پر لے رہے ہیں جب تک کہ انھیں اس کے متضاد کوئی مصدقہ اطلاع نہیں مل جاتی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک شدگان میں ایک پولیس افسر اور مبینہ طور پر حملہ آور بھی شامل تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے